پاک بنگلادیش سیریز؛ پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے جبکہ 12:15 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سیریز کے لوگو کی رونمائی ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز اسپانسر کے نمائندے کے ساتھ ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گے، بعدازاں شان مسعود اور نجم الحسن شانتو پری سیریز پریس کانفرنس میں حصہ لیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں 13 ٹیسٹ میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جہاں قومی ٹیم کو واضح برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے 12 ٹیسٹ میں کامیابی سمیٹی جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا۔

پاکستان اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اس نے چیمپئن شپ میں دو سیریز کھیلی ہیں سری لنکا کے خلاف اس نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان اس سیزن میں نو ٹیسٹ میچ کھیلے گا جو 1998-99 کے بعد سے اس کا مصروف ترین ٹیسٹ سیزن ہے۔ ان میں سے سات ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں بنگلہ دیش کے خلاف دو اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف 3 اور اگلے سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ شامل ہیں۔ 2 ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ہیں جو دسمبر/جنوری میں جنوبی افریقا میں کھیلے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں