پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 2 بہنیں، ماں بیٹا جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 2 بہنیں اور ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
زرائع کے مطابق بنوں، ڈومیل، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں شدید بارش سے ہونے والے حادثات میں کئی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈومیل کے علاقے موسیٰ خیل خوڑگئی میں گھر کے برآمدے کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کی 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں جب کہ بچوں سمیت گھر کے 5 دیگر افراد زخمی ہیں۔

جاں بحق ہونے والی 2 بہنوں میں سے ایک عالم دین تھی جب کہ ایک زخمی اور حافظ قرآن بھائی کی حالت بھی تشویش ناک بتائی ج اتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے گاؤں طاہر خیل میں بارش کے سبب مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں