بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی رات دہشت گردوں نے متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے تاہم سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافظ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں