لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی نئی قیمت مقرر کیے جانے کے بعد ڈاکو شاہد لوند نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کر دی۔
گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام ، تصاویر اور سر کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری کی تھیں۔
تاہم لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود خطر ناک ڈاکو شاہد لوند نے ایک ویڈیو جاری کی، اس نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کی اور کہا کہ میرا نام لسٹ میں کیوں ڈالا۔
کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر
ڈاکو نے کہا کہ جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشہار میں موجود ہی نہیں ہے، نئی لسٹ تیار کی جائے، پولیس اہلکاروں کی گاڑی پھنسی تو کسی نے مدد نہیں کی ، ان افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔