وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موسی خیل کے قریب دہشتگردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے23 افراد کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ۔انھوں نے کہاموسی خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا، سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی۔
دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
Load/Hide Comments