کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے۔
صوبائی وزراء اسفند یار کاکڑ اور علی مدد جتک نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان اور اعلی حکام بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔
وزیر اعلی ہاؤس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح کا ہوگا جس میں بلوچستان کے صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری۔ آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ۔ آئی جی فرنٹیئر کور ساوتھ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی۔ ڈی آئی جی سپیشل برانچ۔ ڈی جی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں امن و امان کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔