لاہور: اسپیشل کسٹم کورٹ نے غیر ملکی کرنسی برآمد کیس میں لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار ائیر ہوسٹس آسیہ قربان کی ضمانت منظور کرلی۔
اسپیشل جج رائے یاسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں ماڈل ایان علی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا۔
عدالت نے ائیر ہوسٹس کی ضمانت پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
تحریری فیصلے کے مطابق ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ 20 سال سے ایئر ہوسٹس ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے جس میں کوئی کریمنل کیس نہیں سامنے آیا جبکہ ملزمہ سے تفتیش بھی مکمل ہوچکی ہے۔
کسٹإ پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ سے ملزمہ سے رنگ ہاتھوں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جبکہ ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے.