پرویز الہٰی سمیت دیگر کے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلیے درخواست دائر

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی نے اپنے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکریٹری اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور برطانیہ کے لیے جانا چاہتا ہوں، پرویز الہٰی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے.

اپنا تبصرہ بھیجیں