لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق لاہور سے 5، راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 11 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 54 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 357 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے