لاہور ; امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی فائرنگ سے ہلاک

لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں