کراچی: محکمہ سندھ پولیس میں تعینات مزید 11 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے بی کمپنی بھیج دیا گیا، اس سلسلے میں نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ معطل ہوکر بی کمپنی بھیجے جانے والوں میں تین انسپکٹر، تین سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں۔
بی کمپنی بھجے جانے والوں میں انسپکٹر احسن احمد چنا، انسپکٹر محمد عامر حمید، انسپکٹر شاہ رخ شیخ ، سب انسپکٹر محمد فخر عالم، سب انسپکٹر فیاض احمد، سب انسپکٹر فیصل ضیا قریشی شامل ہیں۔
بی کمپنی جانے والے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تین انسپکٹرز، ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب انسپکٹر جبکہ ایک کا تعلق ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے ہے۔