فوٹو: فائل
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے پیر کے روز ایکس پربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس خود کش حملے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یاد رہے کہ افغانستان میں رواں سال مارچ میں جنوبی شہر قندھار میں بھی خود کش دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی.