اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے لیے سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کردیا گیا جبکہ بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو بھی اجلاسوں کا شیڈول جاری کیا ہے بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے اور 13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے پر امید ہے جبکہ اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں اور اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی.