شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان میں ہوگا، چینی وزیراعظم شرکت کریں گے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔
زرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت اور روس کی جانب سے ابھی تک پاکستان کو شرکت کی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں