واشنگٹن: وزن کم کرنے والی دوائی ویگووی یا اومپیک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ممکنہ مضر اثرات کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے تاہم حالیہ مطالعے میں ماہرین نے اسے مسترد کردیا ہے۔
ایک نئے مطالعے نے وزن کم کرنے والی معروف ادویات سے متعلق عوامی خدشات کو مسترد کردیا ہے۔ محققین نے پایا ہے کہ ان ادویات کا استعمال کسی شخص میں ڈپریشن یا خودکشی کا خطرہ نہیں بڑھاتا۔
کلینیکل ٹرائلز کے اعداد و شمار کے تجزیے میں ماہرین نے پایا کہ سیماگلوٹائیڈ ادویات نے ذہنی صحت کے عارضے کے بغیر لوگوں میں ڈپریشن، خودکشی کے خیالات یا خودکشی کے رویوں سے متعلق خطرات میں اضافہ نہیں کیا۔
نئے مطالعے نے سیماگلوٹائڈ کے لئے چار بڑے کلینیکل ٹرائلز میں 3,500 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ان ٹرائلز کی مالی اعانت اوزمپیک اور ویگووی دوا بنانے والی کمپنی نوو نورڈیسک نے کی