کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنی وائرل بولڈ ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی شکل سے ملتی جلتی لڑکی کی بولڈ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں لڑکی کو بولڈ لباس میں اپنی ادائیں دکھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
مذکورہ ویڈیو کو جہاں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا تو وہیں پاکستانی شوبز ویب سائٹ ‘ہنگامہ ایکسپریس’ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا کہ وائرل بولڈ ہانیہ عامر کی ہے۔
پاکستانی شوبز ویب سائٹ کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بولڈ ویڈیو میری نہیں بلکہ جعلی ہے، یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی ہماری شوبز ویب سائٹ والوں کو سمجھائے اور بتائے کہ وائرل ویڈیو میری نہیں ہے۔
اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ‘اے آئی ٹیکنالوجی’ کے غلط استعمال پر قوانین کی عدم موجودگی پر سوال بھی اٹھایا