روہت شیٹھی نے ریلیز سے قبل ‘ سنگھم اگین’ کا کلائمکس بدل ڈالا

ممبئی: بالی ووڈ فلم میکر روہت شیٹھی نے اپنی مشہور فلم سیریز سنگھم کی نئی فلم سنگھم اگین کا کلائمکس تبدیل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے فلم سنگھم اگین کی نمائش سے 2 ماہ قبل کلائمکس کے ایکشن سینز کو مزید جاندار اور بھرپوربنانے کے لیے مزید سینز کا اضافہ کیا ہے۔ کلائمکس میں شامل کیے گئے اضافی مناظر کی شوٹنگ ممبئی کی ایک سگریٹ بنانے والی فیکٹری میں کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی نے کلائمکس نے نئے مناظر میں 500 لوگوں کو جمع کیا کیونکہ ایکشن سین میں بڑا ہجوم دکھانا تھا۔ فلم سنگھم اگین کی کاسٹ میں اجے دیوگن، کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ دپیکا پڈکون،اکشے کمار، رنویرسنگھ اور ٹائیگر شیروف سمیت دیگر بالی وواسٹارز نے فلم میں اسپشل انٹری دی ہے۔ سنگھم اگین یکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں