چیمپئینز ون ڈے کپ؛ ایونٹ کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئینز ون ڈے کپ کل سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کھیلا جائے گا، ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بورڈ نے افتتاحی ایونٹ کی کل انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھی ہے، 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔

پانچوں ٹیمیں گزشتہ پانچ دنوں سے فیصل آباد میں ہیں اور شروع ہونے والے اس نئے ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ قابل ذکر پرفارمرز قومی ٹیم میں شامل ہونے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ میں ون ڈے میچوں میں حصہ لے گی اور ہوم سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابل ہوگی۔
ایونٹ کا پہلا میچ مارخورز ( سابقہ وولوز) اور پینتھرز کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں