جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں شروع، ججز کی تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا جائے گا.اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران بھی شریک ہونگے.اجلاس میں مجوزہ جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ جوڈیشل کمیشن رولز 2024 بننے کے بعد ججز کی تقرریاں کی جائیں گی۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت پانچوں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خط ارسال کیا جاچکا ہے،خط میں ہائیکورٹس سے ایڈیشنل ججز کے تقرر کیلئے امیدواروں کی تلاش کی درخواست کی گئی ہے،جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیاں ہونگی۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو یا دو سے زائد ججز تعینات ہونے کا امکان ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں 24 ججز تعینات ہونے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت 36 ججز کام کر رہے ہیں جبکہ 60ججز ہونے چاہیں،پشاور ہائی کورٹ میں 17ججز کی تعیناتیاں ہونی ہیں۔
صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کردی ہے، پشاور ہائی میں اس وقت 13ججز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں بھی ججز کی تعداد سترہ سے بڑھا کر 23 کرنے سے متعلق بل متعلقہ کمیٹی میں زیر غور ہے.