کوئٹہ ;مسافر بس کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ ،متعدد زخمی

کوئٹہ ;قومی شاہراہ ژوب کے علاقہ دانہ سر کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری. حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 24 مسافر زخمی ہو گئے ۔مسافر بس اسلام آباد سے براستہ ژوب کوئٹہ جارہی تھی.
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ٹراما سینٹر ژوب منتقل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں