لاہور ؛گلبرک اور غالب مارکیٹ سےتین نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور ؛برکی ، غالب مارکیٹ اور گلبرگ کے علاقے سے3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، ایدھی ترجمان کے مطابق برکی ، پیراگون سٹی کے قریب سے 76 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی۔جبکہ غالب مارکیٹ سے بےہوشی حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
گلبرگ ، ایف سی کالج کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا، ایدھی ترجمان
نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں