ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کا پانچویں بار ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے 3 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سپورٹ اسٹاف کے ہر ممبر کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
انڈین ہاکی ٹیم نے اولمپکس 2024 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
قبل ازیں پیرس اولمپکس میں کانسی کا میڈل جیتنے پر وزارت کھیل نے معاون عملے کے ارکان کیساتھ 7.5 لاکھ بھارتی روپے دیے تھے۔
مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کیلیے فی 100 ڈالر انعام کا اعلان
بھارت نے 5 بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جس میں پہلا ٹائٹل سال 2011 میں جیتا تھا بعدازاں 2016، 2018 میں لگاتار دو بار کامیابی سمیٹی اور اب 2023، 2024 میں بھی لگاتار دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ کا فاتح رہا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا جبکہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر محض 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا.