اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشنر نے نااہلی اور بدنظمی پر محکمے کے تین افسران کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا۔
معطل ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر ایڈمن و صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری، الیکشن افسر کراچی خدا بخش اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے.