لندن: لندن کے علاقے گیٹوِک میں دو گلہریوں نے ٹرین میں گُھس کر سفر معطل کرادیا۔
ریلوے کے مطابق گلہریوں نے گریٹ ویسٹرن ریلوے (جی ڈبلیو آر) پر صبح 8 بج کر 54 منٹ کی رِیڈنگ سے گیٹوک جانے والی ٹرین پر چھلانگ لگائی اور مسافروں کو دوسرے ڈبے میں جانے پر مجبور کر دیا۔
اس متعلق مسافروں نے ملازمین کو بتایا، جنہوں نے ریڈ ہل کے مقام پر گلہریوں کو بسکٹ کی لالچ دے کر ٹرین سے نکالنے کی کوشش کی، بعد ازاں جھاڑوں سے کی جانے والی کوشش بھی بے سود ثابت ہوئی۔جس کے بعد منتظمین نے سفر مکمل طور پر منسوخ کر دیا۔
جی ڈبلیو آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس بات کی تصدیق کر سکتی ہے کہ رِیڈنگ سے گیٹوِک جانے والی صبح 8:54 کی ٹرین کو ریڈ ہل کے مقام پر دو گلہریوں کے بغیر ٹکٹ چڑھ جانے کی وجہ سے منقطع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاف نے ان گلہریوں کو ریڈ ہل پر اتارنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ٹرین چھوڑنے سے انکار کر دیا.