خیبرپختونخوا میں سرکاری وکلاء کی ہڑتال 6 روز بعد مشروط طور پر ختم

پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری وکلا نے 6 روز سے جاری ہڑتال مشروط طور پر ختم کردی۔

وکلا کی پراسیکیوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن گزشتہ 5 دنوں سے مطالبات کے حق میں احتجاج پر تھی۔ ایسوسی ایشن کے صدر سنگین خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پائے ہیں۔ مطالبات پورے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پراسکیوشن الگ ڈیپارٹمنٹ کا قیام، تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات کے لیے سرکاری وکلاء ہڑتال پر تھے۔ وکلا نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے باعث عدالتوں میں آنے والے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں