قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔
بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پر اپنے اسکواڈ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک بری سیریز کسی کھلاڑی کی صلاحیت کا تعین نہیں کرتی، اگر کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار نہیں آیا تو اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کسی کرکٹر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، کوئی بھی کھلاڑی راتوں رات اپنی صلاحیت محروم نہیں ہوتا لیکن کچھ چیزوں کی وضاحتیں نہیں دے سکتے۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
سابق آسٹریلوی لیجنڈ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے گیری کرسٹن کے ساتھ پلیئر ورک لوڈ مینجمنٹ پر بات چیت کی ہے، جس کا مقصد ملٹی فارمیٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو آرام دینا بھی شامل ہے۔
جیسن گلیسپی نے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حوالے سے کہا کہ اِن جیسے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کیلئے باصلاحیت نوجوان درکار ہیں۔