اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب زادہ نصر اللہ خان مر حوم کو بعداز مرگ نشان امتیاز کی سفارش کردی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نوابز. ادہ نصر اللہ خان مرحوم کو جمہوریت، اتحاد اور انصاف کیلئے غیر متزلزل لگن کے اعترامف میں نشان امتیاز (بعد از مرگ) دینے کی سفارش کی ہے، صدر مملکت نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایوارڈ دینے کا عمل شروع کریں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوابزادہ نصر اللہ ممتاز اور باوقار سیاست دان تھے، نوابزادہ نصر اللہ خان کی زندگی جمہوریت کی ترقی اور پاکستان کی سیاسی سالمیت کے لئے وقف تھی، نوابزادہ نصر اللہ خان کی بے مثال دیانت، رواداری اور جمہوری اقدار آئندہ آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہوں گی۔