وزیراعلی مریم کے نامزد کردہ وائس چانسلرز پر کرپشن الزامات ہیں، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ جامعات میں وائس چانسلر وہ لگنے چاہئیں جو بچوں کو ایک قوم بنا سکیں ن لیگ نے جو وائس چانسلر لگائے ان پر کرپشن کے الزامات لگ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی خواہش پر کسی کو وائس چانسلر نہیں لگانا چاہتا پیپلز پارٹی آئینی ترمیم اور وائس چانسلر کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر نہیں کرے گی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما صداقت شیروانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا وزیراعلی اور پیپلز پارٹی اتحادی حکومت ہے ہم نے اس کو چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وائس چانسلرز کو میرٹ پر لگانا چاہتا تھا جو وائس چانسلر ن لیگ نے تعینات کئے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، سمری پر جو اعتراض تھے وہ لکھ کر بھج دیے ۔

گورنر پنجاب نے کہا سابقہ تین چیف جسٹس نے ملک کا بہت نقصان کیا وہ سمجھتے تھے جو ہمارے منہ سے نکل رہا ہے وہی قانون ہے، انہوں نے ایسے ایسے فیصلے کیے جو عدالتی تاریخ میں شرمندگی کا باعث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں اور انسیویں ترامیم طریقہ کار کو بدلا گیا ہے جس میں لاہور کورٹ کے ججز تعیناتی ہوتےتھے اب ہم نے بیلنس آف پاور کو برابر کرنا ہے تاکہ ججز صاحبان میرٹ پر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں