استنبول: خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی 26 سالہ ٹک ٹاکر کبری آئیکت نے استنبول میں واقع رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔جائے وقوعہ سے ایک خط بھی ملا جسے حکام نے تحویل میں لے لیا جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ خود کشی کا واقعہ 23 ستمبر کو پیش آیا۔
کبری آئیکت کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو وہ گھر کی بالکونی کی صفائی کرتی دکھائی دیں۔ انفلوئینسر نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ میرا وزن روزانہ گر رہا ہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں کیا کروں۔ میں نے ہرکوشش کرلی لیکن وزن میں اضافہ نہیں کرسکی۔ مجھے فوری وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کبریٰ آئیکت نے 2023 میں اپنی خود سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی.