وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن کو جمیعت علماء اسلام کا پانچ سال کے لئے متفقہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو جمیعت علماء اسلام کا پانچ سال کے لئے متفقہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا
مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں جے یو آئی ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کے جے یو آئی کے امیر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔ملک میں پارلیمان کی بالادستی کے قیام میں مولانا فضل الرحمن کا انتہائی اہم کردار ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں جمیت علماء اسلام ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن کی قیادت اور وژن بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گی.
وزیر اعظم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو جمیعت علماء اسلام کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں