اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر وکلا نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔
زرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ہفتے میں دو دن ملاقات کا آرڈر کیا، طے کردہ ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو آج ملاقات کرنے والے وکلاء کی فہرست بھیجی، جیل حکام نے آگاہ کیا کہ وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جائے گی۔
درخواست میں کہا گیا کہ فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے اور عدالت بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم بھی جاری کرے.