پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر کھل کر اپنے موقف کا اظہار کردیا۔
حالیہ میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار کا انتخاب کرے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
انہوں نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ناراض بابراعظم کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور بیٹر قومی ٹیم کیلئے انتہاہی اہم ہیں، ہمیں انکی بطور خدمات کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں 2 اکتوبر کو وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ کہ وہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنے کیلیے تیار ہیں اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا تھا،اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی لیکن اب وقت آ گیا کہ میں کپتانی سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں۔
خیال رہے کہ دوسرا موقع ہے جب بابراعظم نے قیادت کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، اس سے قبل بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز ورلڈکپ ناقص کارکردگی پر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور انکی ٹیسٹ میں شان مسعود جبکہ ٹی20 میں شاہین کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
تاہم محض ایک سیریز میں شکست کے بعد شاہین سے کپتانی لیکر بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنادیا گیا تھا جس پر ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھی اور پھر ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا، بھارت سے شکست کے بعد ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے پر ٹیم کا کپتان دوبارہ تبدیل کردیا گیا۔