سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
فورسز نے 280 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا.