پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ہاتھوں ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے چاروں قومی کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ہی ملتان طلب کرلیا ہے، جس میں کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی شامل ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہی لیے جانے کا امکان ہے کیونکہ نئی سلیکشن کمیٹی دوسرے ٹیسٹ کیلئے آج پلئینگ الیون کا اعلان کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان
قبل ازیں نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اترے تھے۔
مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
دوسری جانب پہلے ٹیسٹ میچ میں بخار اور جسم درد کا شکار ہونے والے ابرار احمد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا، مہمان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔