ریاض: سابق سعودی شاہ عبداللہ نے اپنی ایک بیٹی پر سونے کی بارش کردی تھی جس میں پورا لباس مع زیورات سونے سے لیس تھا اور ساتھ ساتھ پورا باتھ روم بھی سونے کا بنایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سودی شاہ عبداللہ کی بیٹی کی 2014 میں ہوئی شادی کی تقریب شاہی خاندان کی بے پناہ دولت کے عیش و آرام کی نمائش تھی۔
اطلاعات کے مطابق دلہن کا عروسی لباس سونے سے بنا ہوا تھا اور اس کی قیمت لاکھوں ڈالر تھی۔
اس کے باتھ روم کے کموڈ، واش بیسن اور ٹائلوں کو سونے کے فکسچر سے سجایا گیا تھا۔
فوربس نے 2011 میں شاہ عبداللہ کی مجموعی مالیت اور ان کے خاندانی اثاثوں کا تخمینہ 21 ارب ڈالر لگایا تھا۔
سابق بادشاہ کو عالمی سطح پر 500 بااثر مسلمانوں میں بھی شامل کیا گیا تھا۔