اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر چار بجے اور سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب، وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج خورشید شاہ کی صدارت میں دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔