لاہور: ن لیگ کے عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں عشائیہ دیا گیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں میں ساتھ نہ لے جانے پر اختلافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے عہدے دار نے عشائیہ میں ساتھ نہ لے جانے پر شکوہ کر دیا ۔ رہنماؤں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے کسی رہنما کو عشائیے میں شامل نہیں کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ تنظیمی عہدیداروں کو بھی جانا چاہیے تھا ۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قمر زمان کائرہ بھی پہلے ہی قیادت سے ناراض ہیں۔ رہنماؤں کا شکوہ ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت پنجاب میں خود پارٹی کو متحرک کرنا نہیں چاہتی ۔