اسلام آباد: آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی کارروائی کے صبح 11 بجے تک کیلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شام 7 بج کر 30 پر شروع ہوا جس میں وفاقی وزرا، کابینہ اراکین شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق آج کے اجلاس کو بغیر کسی کارروائی کے صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور پھر امکان ہے کہ کل اسے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔