وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلی ہے اور ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات تو درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات ہمارے پاس موجود نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی۔