کراچی ؛خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’’دانا‘‘ تشکیل پا گیا اور امکان ہے کہ سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 24 اکتوبر کی رات تک مشرقی ہندوستانی ساحل کو عبور کرے گا تاہم سندھ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔