غزہ و لبنان کیلیے 17 ویں امدادی کھیپ بیروت روانہ

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے لیے 17 ویں امدادی کھیپ کراچی سے روانہ کردی گئی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امدادی سامان کی 17 ویں کھیپ روانہ کردی گئی۔ طیارہ

17 ٹن امدادی سامان لیکر بیروت پہنچے گا۔ این ڈی ایم اے لبنان و غزہ کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 610 ٹن امدادی سامان بھیجواچکا ہے۔ لبنان کے لیے روانہ کی گئی امدادی کھیپ میں ادویات، تیار کھانا،چاول، خیمے، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں۔

امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار،این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے۔ ترجمان این ڈٰی ایم کا کہنا ہے کہ عوام فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیر اعظم ریلیف فنڈمیں عطیات جمع کروا سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں