اندر سے مرچکی ہوں، مناہل ملک نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ رہی ہیں۔

مناہل ملک نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا ہے کہ’میں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ لیا ہے آپ لوگوں نے جو سپورٹ اور پیار دیا میں اس کیلئے سب کی شکرگزار ہوں، لیکن یہ دنیا کسی بھی حال میں جینے نہیں دیتی دنیا بہت ظالم ہے، امید ہے کہ اب آپ کو اپنا چہرہ نہیں دکھاؤں گی۔

مناہل نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں ۔

مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔

مناہل ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ وہ آخری بار مداحوں سے مخاطب ہیں، انہوں نے کبھی اس طرح بات نہیں کی۔ ٹک ٹاکر نے لکھا کہ وہ تھک چکی ہیں اور ان کیلئے جینا مشکل ہوگیا ہے لوگوں کے رویوں نے انہیں اندر سے توڑ دیا ہے اور وہ خود کو بہت بےبس محسوس کر رہی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے ناقدین کو تجویز دی کہ وہ نفرت پھیلانا بند کریں، اپنوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں زندگی بہت مختصر ہے، اس زندگی کا کچھ پتا نہیں کہ کب ختم ہوجائے اور مہلت نہ رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا اور ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو اے آئی کے ذریعے بنا کرکے پھیلایا گیا ہے۔

تاہم مناہل ملک کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاکر نے شہرت کیلئے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں