دو کمروں کے گھر میں رہتے تھے، سنجے کپور کا ماضی کے مشکل حالات پر تبصرہ

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سنجے کپور نے حال ہی میں اپنی زندگی کی شروعات اور مشکلات حالات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ دو بیڈرومز کے گھر میں رہتے تھے۔

یوٹیوب چینل ’ٹائم آؤٹ ود انکت‘ پر گفتگو کرتے ہوئے سنجے نے بتایا کہ وہ اور ان کے بہن بھائی انیل کپور، بونی کپور اور رینا کپور ممبئی کے ایک علاقے میں دو کمروں کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں اپنے والدین کے ساتھ رہتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دادا کے میرٹھ سے آنے کے بعد گھر کی تنگی اور بڑھ گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا کی آمد سے خاندان مزید جڑا اور وہ سب ساتھ مل کر ہال میں ایک ساتھ بستر پر سوتے تھے۔

سنجے کپور نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ گھر میں ایک ہی اے سی تھا جو والدین کے کمرے میں لگا ہوا تھا، اور بعض اوقات وہ بھی والدین کے کمرے میں سونے چلے جاتے تھے۔

ماضی کے مقبول اداکار سنجے کپور نے اپنے والدین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین پہلے خود ملک سے باہر نہیں گئے بلکہ اپنے بچوں کو باہر بھیجنے کو ترجیح دی۔ ان کے والد، معروف فلم ساز سورندر کپور، نے ہمیشہ بچوں کی ضروریات کو اولین ترجیح دی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں بونی کپور نے اپنے والد کے مشکل وقت اور اسٹرگل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے والد کو پرتھوی راج کپور نے ممبئی بلایا تھا، شادی کے بعد کچھ عرصہ انہوں نے راج کپور کے آؤٹ ہاؤس میں بھی وقت گزارا۔

واضح رہے کہ انیل کپور بالی ووڈ میں صف اول کے اداکار کے طور پر شہرت حاصل کی اور 3 دہائی تک بالی ووڈ پر راج کیا جبکہ بونی کپور مشہور فلم پروڈیوسر بنے جن کی سری دیوی سے شادی ہوئی۔

سنجے کپور نے بھی کیریئر کا اچھا آغاز کیا لیکن 2000 کے بعد ان کا کیریئر سست ہو گیا جس کی وجہ انکی عدم دلچسپی بتائی گئی ہے تاہم 2009 میں زویا اختر کی فلم ’لک بائی چانس‘ سے سنجے نے ایک مرتبہ پر اسکرین پر واپسی کی، لیکن انہیں بڑی کامیابی نہ مل سکی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سنجے کپور ’مرڈر مبارک‘ اور ’بلیڈی ڈیڈی‘ جیسے پراجیکٹس سے ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں