کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد کرنے کی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی کی سفارش کی منظوری دے دی۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کی جانب سے بلیو ورلڈ کی 10 ارب کی بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی منظوری دے دی۔

کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری یا جی 2 جی موڈ کے ذریعے الگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے پی آئی اے کی ایوی ایشن ڈویژن کے فنانس جائزے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیےوزیر مملکت برائے خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔ تشکیل شدہ کمیٹی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور قانون کے تحت راستوں کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس سے قبل سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی فروخت کے معاہدے کوبھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نجکاری، صنعت و خوراک، تجارت، بجلی، وزارت خزانہ اور محصولات کے وزراء شریک ہوئے۔کابینہ کمیٹی میں مختلف ڈویژنوں کے وفاقی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں