عدیل حسین شادی کب کر رہے ہیں؟ اداکار کا انٹرویو وائرل

پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار عدیل حسین کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں مگر وہ ان توقعات کے قائل نہیں ہیں جو شادی سے جوڑ دی گئی ہیں۔

اپنی دلکش شخصیت اور بہترین اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھنے والے اداکار عدیل حسین حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔

شو کے دوران اشنا شاہ نے عدیل سے ان کی آئرش گرل فرینڈ اور شادی کے بارے میں سوال کیا جس پر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی زندگی کے معاملات چھپانے والے شخص نہیں رہے۔

عدیل حسین نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا پر تمام تصاویر موجود ہیں، جنہیں مداحوں سے پوشیدہ نہیں رکھتے۔
شادی کے حوالے سے عدیل حسین نے کہا کہ وہ مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن وہ ان توقعات کے قائل نہیں ہیں جو آج کل شادی کے موضوع سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے شادی شدہ زندگی کو ایک رقص سے تشبیہ دی، جس میں دونوں شریک ایک دوسرے کے ساتھ قدم ملا کر ہی چل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ عدیل حسین نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں ’ماتِ جاں ہے تُو‘، ’دام‘ اور ’جیکسن ہائیٹس‘ قابل ذکر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں