لاہور:پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کیلئے پنجاب میں 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنادی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب کے رہنماؤں کے فنڈز نہ دینے پر پلان بی مرتب کر لیا ہے۔ پنجاب سے فنڈ اکٹھا کرنے کے بجائے ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف اوورسیز سے فنڈ ریزنگ کے لئے ویب سائیڈ تشکیل دی گئی ہے، پنجاب کے ہر حلقے سے کارکنوں کی ٹرانسپورٹ رہائش اور کھانے کی ذمہ داری ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کی ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی صورت میں پلان بی کے طور موٹر سائیکلوں کا انتظام کیا جائے گا، پارٹی ٹاسک سے کم افراد لانے والی رہنما کی رپورٹ قیادت کو پیش کی جائے گی۔