بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی والدہ اور سلیم خان کی پہلی بیوی سلمیٰ خان نے زندگی کی 83 بہاریں دیکھ لیں۔
سلمان خان اور ان کے تمام بہن بھائیوں اور گھر والوں نے والدہ سلمہ خان کی 83ویں سالگرہ کا جشن منایا جس کی جھلکیاں سلمان خان نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔
سلمان خان نے سالگرہ کی تقریب کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں سلمیٰ خان اپنے بیٹے سہیل خان کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں سلمیٰ خان نے خوبصورت پھول دار پرنٹ والا لباس پہن رکھا ہے اور سہیل خان ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ڈانس کر رہے ہیں۔ سہیل نے کیمرے کی طرف دیکھ کر ہنستے ہوئے کہا، ’میں ان کے ساتھ قدم ملاؤں گا‘۔
سلمان خان نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے والدہ کیلئے پیغام لکھا، ’ممی سالگرہ مبارک، مدر انڈیا، ہماری دنیا‘۔
سلمان خان کی اس پوسٹ پر ساتھی اداکار بوبی دیول، ورون دھون اور گوہر خان نے دل والے ایموجیز کے ذریعے محبت کا اظہار کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فٹنس کوچ دیان پانڈے نے بھی سالگرہ کی اس تقریب کی تصاویر شیئر کیں، جن میں سلمہ خان کو کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’سالگرہ مبارک سلمیٰ آنٹی۔ آپ میری ماں جیسی ہیں میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔
یاد رہے کہ سلیم خان کا خاندان ان کی دو شادیاں ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے قریب رہا ہے اور خوشیوں کے مواقع مل کر مناتا آیا ہے.