کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس کی 2 نئی سطحیں عبور ہونے سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب ہے اور مارکیٹ کا آغاز 1290 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 115593 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں انڈیکس میں 1499 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس سے 100 انڈیکس مزید بڑھ کر 115800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم بعد میں پی ایس ایکس میں 1801 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 15 ہزار اور ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی 2 سطحیں عبور ہو گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر 116103 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس نے ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں تین نئی بلند ترین سطحیں عبور کرلی تھیں۔