مشہور بھارتی ڈرامے کی روبوٹ ’’کرشمہ‘‘ نے شادی کرلی

بھارت کے مشہور ڈرامے ’’کرشمہ کا کرشمہ‘‘ میں روبوٹ کا کردار ادا کرنے والی جھنک شکلا پیا دیس سدھار گئیں۔

انگریزی سیریز ’’دی اسمال ونڈر‘‘ کا چربہ ڈرامہ ’’کرشمہ کا کرشمہ‘‘ اس صدی کی ابتدائی دہائی میں بچوں کا پسندیدہ ترین شو تھا۔ ڈرامے میں روبوٹ کا کردار ادا کرنے والی جھنک شکلا نے سوپنل سوریاونشی سے شادی کرلی ہے، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

جھنک شکلا مشہور بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ سپریا شکلا کی بیٹی ہیں۔ جھنک نے ڈرامہ سیریل ’’کنڈلی بھاگیہ‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

جھنک نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز بچوں کے مشہور ڈرامہ سیریل ’’سون پری‘‘ سے کیا تھا، جب کہ انھوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’’کل ہو نہ ہو‘‘ میں اداکارہ پریتی زنٹا کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرکے بھی شہرت حاصل کی۔

جھنک اداکاری کے شعبے میں کئی کامیاب کردار کرنے کے علاوہ پیشے کے لحاظ سے ماہر آثار قدیمہ ہیں، جبکہ ان کے شوہر سوپنل سوریاونشی مکینیکل انجینئر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں