ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شاہی محل پہنچ گئے جہاں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا استقبال کیا۔
زرائع کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کا 11واں سربراہی اجلاس قاہرہ میں جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی خطاب کریں گے۔
اس کانفرنس کا موضوع نوجوانوں پر سرمایہ کاری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ ہے۔
وزیراعظم نے مصری صدر کے بعد کانفرنس میں موجود دیگر سربراہان مملکت سے مصافحہ کیا۔